فیس بک میں نیا دلچسپ فیچر، صارفین دنگ رہ گئے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک میں نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین دنگ رہ جائیں گے جبکہ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیس بک میں میٹا اے آئی پر مبنی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پروفائل فوٹو کو متحرک یا انیمیٹ کرسکتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب آپ اپنی پروفائل فوٹو کو متحرک کرسکتے ہیں۔ بیان کے مطابق کسی بھی تصویر کو پرمزاح انیمیشن میں چند سیکنڈ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک کی جانب سے ایک اور فیچر ری اسٹائل کو بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔ اس فیچر میں اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اسٹوریز میں تصاویر کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی دوست کی عام تصویر کو کسی خاکے یا کارٹون میں تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔ اس فیچر کے لیے بھی پری سیٹ آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے اور صارف فوٹو کو تحریری ہدایات سے بھی اپنی پسند کے مطابق تبدیل کرسکیں گے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے پہلے سے پری سیٹ انیمیشنز جیسے نیچرل، پارٹی ہیٹ، ویو، ہارٹ اور confetti کے آپشنز دستیاب ہوں گے تاکہ پروفائل فوٹو کو زندگی دی جاسکے۔ اسی طرح آنے والے مہینوں میں مزید انیمیشن آپشنز کا اضافہ بھی کیا جائے گا تاکہ اپنی پسند کے مطابق پروفائل فوٹو کو متحرک کرسکیں۔



