واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین حیران

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جو صارفین کو حیران کر دے گا، یہ فیچر بہت دلچسپ اور حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WABetaInfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے ٹول پر کام کیا جا رہا ہے جو متعدد ان ریڈ (unread) میسجز کی سمری فراہم کرے گا۔ اس فیچر کا مقصد ان افراد کو مدد فراہم کرنا ہے جو متعدد چیٹ گروپس کے رکن ہوتے ہیں اور اکثر متعدد میسجز پڑھ نہیں پاتے۔
رپورٹ کے مطابق فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ صرف کسی ایک چیٹ کی بجائے آپ متعدد ان ریڈ میسجز کو سلیکٹ کرکے ان کی سمری حاصل کرسکیں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کے لیے پرائیویٹ پراسیسنگ نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا تاکہ واٹس ایپ یا میٹا اوریجنل میسجز یا اے آئی سے تیار کردہ سمریز تک رسائی حاصل نہ کرسکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ان چیٹس پر کام نہیں کرے گا جن میں ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کو ان ایبل کیا جائے گا۔ ابھی اس فیچر کے بارے میں کافی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جیسے یہ واضح نہیں کہ چیٹ سمری کو اسی چیٹ کے یوزر انٹرفیس میں ڈسپلے کیا جائے گا یا الگ میٹا اے آئی چیٹ اوپن ہوگی۔ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔



