پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہو گئی ہے یہ میمز اتنے مزاح ہیں کہ شہری ہنس ہنس کر پاگل ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوام نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پریشانی کو بھی مزاح میں بدل دیا اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں کہیں صارفین سائیکلوں کی واپسی کا اعلان کررہے ہیں ، تو کہیں گھوڑا گاڑی کو نئی لگژری ٹرانسپورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول137 روپے24 پیسے اور ڈیزل184 روپے49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔



