جماعت اسلامی بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کیلئے میدان میں آگئی
مارشل لاء میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، اس وقت ملکی صورتحال تشویشناک ہے: امری جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

لاہور(کھوج نیوز) جماعت اسلامی بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے لئے میدان میں آگئی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کے اعلان نے حکومت میں مزید کھلبلی مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، اس وقت ملکی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکومت امن و امان قائم کرنے کے نام پر جمہوری اعتبار سے انتہائی شرمناک ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج قانونی حق ہے حکومت انہیں سہولت دے۔ اگر مظاہرین کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے تو شہر کو کنٹینر سے کیوں بند کردیا ۔انہوں نے کہا کہ مارشل لا کا تصور مل رہا ہے جب چاہیں فوج کو لاکھڑا کریں، پہلے بلوچستان اب لاہور و اسلام آباد میں فوج کی ضرورت تو حکومت کہاں ہیاس کا کیا کام ہے؟ ۔ مارشل لا زہر قاتل ہے آئین کی پامالی آرٹیکل 6 ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے کی گرفتاری درست عمل نہیں۔ حکومت کو حق حاصل نہیں جس کو چاہے گرفتار کر لے اور شیلنگ شروع کر دے۔



