صحت

کانگو اور گوگنڈا میں ایبولا کیسز، پاکستان نے ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) کانگو اور گوگنڈا میں ایبولا کیسز بڑھنے پر حکومت پاکستان نے ایبولا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنا دی ہے، متاثرہ افریقی ممالک سے محدود سفری روابط کے باعث پاکستان میں خطرہ انتہائی کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور یوگنڈا میں ایبولاکی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایبولا وائرس کی وبا کاپھیلاؤ صرف افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے کیونکہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ افریقا سے باہر تاحال کسی اور ملک میں ایبولاکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ وزیر صحت نے وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرپیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو وباؤں سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، انٹرنیشنل ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں، این آئی ایچ ایبولا تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے اور محکمہ صحت حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور این آئی ایچ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایبولا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے احتیاطی نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی ہے، تاہم کسی قسم کی سفری پابندیوں کی سفارش نہیں کی گئی۔ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افریقی ممالک سے محدود سفری روابط کے باعث پاکستان میں خطرہ انتہائی کم ہے، پاکستان یا ہمسائے ممالک میں بھی کبھی ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button