وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف جو کہ ان دنوں چین کے دورے پر ہیں انہوں نے اپنے دورے کے دوران کے چینی صدر سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس دوران صدر شی نے کہا کہ چین اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔ چینی صدر شی نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، معلوم ہے کہ فیلڈ مارشل ایران سے واپس آئے ہیں، امن کیلئے مثبت کوششیں اور ثالثی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا چین اور پاکستان کو مل کریک طرفہ اقدامات اور سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہیے، چین اور پاکستان کو اعلی سطح اور زیادہ وسیع سکیورٹی تعاون آگے بڑھانا چاہیے۔



