نگرنگرسے
جائیداد تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت بیٹی جاں بحق

کوئٹہ (کھوج نیوز) کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے باپ بیٹے سمیت بیٹی جاں بحق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب افسوسناک واقعے کے خلاف لواحقین نے بادینی پل کے قریب احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا جبکہ پولیس حکام نے لواحقین کو ہرممکن تعاون اور قانونی کارروائی کی یقین دہائی کرائی ہے۔



