پاکستان

سلامتی کونسل میں بھارتی ناکامی! پاکستان دنیا میں سرخرو، مودی شرمسار

''جو حکومت اپنی مرضی کی قرارداد منظور نہیں کروا سکتی، وہ عالمی طاقت بننے کے خواب کیسے دیکھ سکتی ہے؟ آج کا سوال یہ ہے کہ پاکستان مضبوط ہوا یا بھارت کمزور؟

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو ایک اور سفارتی ہزیمت کا سامنا! سلامتی کونسل میں پہلگام واقعے پر اپنی مرضی کی قرارداد منظور کروانے کی بھارتی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت چاہتا تھا کہ قرارداد میں پاکستان کو براہِ راست موردِ الزام ٹھہرایا جائے، مگر عالمی برادری نے بھارت کے دباؤ کو مسترد کر کے ایک واضح پیغام دے دیاکہ سچائی طاقت سے نہیں، اصولوں سے پہچانی جاتی ہے۔ معروف چینل "انڈیا ٹوڈے” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت نے دنیا بھر سے اپیل کی کہ اس کا ساتھ دیا جائے، مگر ایک ایک کر کے سب حمایت سے پیچھے ہٹتے گئے۔نہ صرف قرارداد ناکام ہوئی بلکہ بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کو کھلے الفاظ میں للکار دیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ”جو حکومت اپنی مرضی کی قرارداد منظور نہیں کروا سکتی، وہ عالمی طاقت بننے کے خواب کیسے دیکھ سکتی ہے؟ آج کا سوال یہ ہے کہ پاکستان مضبوط ہوا یا بھارت کمزور؟

چینل کے تجزیہ کاروں نے مودی سرکار پر الزام لگایا کہ مسلسل ناکام سفارتکاری بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی عوام بھی پھٹ پڑے۔ "ناکامی پر ناکامی، شرمندگی پر شرمندگی” کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔ ہر طرف سوال گونج رہا ہے کہ بھارت کب تک پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوں میں اپنی ساکھ دا پر لگاتا رہے گا؟پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارتی محاذ پر سرخرو ہو کر ابھرا ہے۔ دنیا نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ جھوٹ، پروپیگنڈہ اور دھونس سے نہیں، بلکہ سچائی، اصول پسندی اور بردباری سے عزت کمائی جاتی ہے۔بین الاقوامی مبصرین کہتے ہیں کہ اگر بھارت نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی اہمیت کھو بیٹھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button