پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفظی گولہ باری تیز، ججوں کے ٹرانسفر پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس میں جسٹس بابر ستار کا آج کا حکمنامہ بھی معطل کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفظی گولہ باری تیز، ججوں کے ٹرانسفر پر اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس میں جسٹس بابر ستار کا آج کا حکمنامہ بھی معطل کردیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس میں حکمنامہ معطل کیا، قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر جسٹس بابر ستار کا آرڈر معطل ہونے کے باوجود حکم نامہ جاری ہونے پر برہم ہوئے۔

وکیل ڈائریکٹوریٹ امیگریشن کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے آج سماعت کی اور 8 صفحات کا آرڈر بھی کر دیا ہے، جس پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ آرڈر کیسے پاس کر سکتے ہیں؟ ان کے پاس تو کیس ہی نہیں؟ پٹیشن میرے پاس ڈویژن بینچ میں کلب ہے، توہینِ عدالت نوٹس معطل کیا ہوا ہے، جسٹس بابر ستار کا آج کا 8 صفحوں کا آرڈر بھی معطل کر رہے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں اس معاملے کو انتظامی جانب بھی دیکھوں گا، ایسا نہیں ہونا چاہیے، پہلے مجھے یہ دیکھنے دیں کہ اس جج نے آرڈر کیسے کر دیا۔ عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button