صحت
کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی (کھو ج نیوز) قائد کے شہر کراچی میں رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت کا کیا کہنا تھا اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ مریض کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد منکی پاکس کی تصدیق ہوئی اور مریض کو سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے متاثرہ شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، متاثرہ مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ شخص بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال مختلف اسپتالوں میں منکی پاکس کے متعدد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



