انٹرنیشنل

جنوبی بحریہ چین میں کشیدگی، فلپائن بھی میدان میں آگیا

فلپائن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی بحریہ چین میں چلنے والی کشیدگی کے بعد فلپائن بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے چینی جہازوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھایا ہے جو حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی تحقیقی جہازوں کو ہٹانے کے لیے طیارے اور بحری جہاز تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق چین کے چار تحقیقی جہاز بغیر اجازت غیر قانونی سمندری تحقیق میں مصروف پائے گئے۔ فلپائن کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی تحقیق کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button