کھیل

لارڈز ٹیسٹ، پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر ناکام، پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہو گئی کیونکہ پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور انگلش ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اورپہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور محمد عباس دو رنز بناکرآؤٹ ہوئے، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک رنز بنا سکے۔ اذان اویس 46 اور سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔ اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔ اولی رابنسن نے چار، جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان پر 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button