پاکستان
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، مراد علی شاہ بھی بول پڑے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت سر گرم ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بول پڑے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں چاہتی لیکن پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو سوچنا پڑے گا کہ ملک جب دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے تو وہ ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج جمہوری طور پر ناپسندیدہ ہے مگر آئینی طور پر غلط اقدام نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے جوڑتے ہوئے گندم کی قلت کے تاثر کو مسترد کردیا۔



