پاکستان

سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان (کھوج نیوز) سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے بارکھان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پرعزم ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button