پاکستان

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بڑھنے کی اصل وجہ کیا؟ عطا تارڑ نے بڑا بیان داغ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بڑھنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے رہائشی علاقوں میں دہشتگردوں کو لاکر بسایا، یہ کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے صوبے کی ترقی کے اوپر صفر وقت لگایا لیکن تخریب کاری کے لئے 6،6 گھنٹے کی میٹنگ کی ،13 سال میں خیبر پختونخوا کا جو حشر پی ٹی آئی نے کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی ،فارنزک لیب اور پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا کام تھا، جو نہیں کیا گیا، طالبان کی خواتین سے متعلق سوچ پورے خیبرپختونخوا پر مسلط کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button