شوبز

فیصل قریشی کا اداکارہ حریم فاروق کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ حریم فاروق کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر ڈالا ہے جس کے بعد شوبز حلقوں سمیت مداحوں میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق ان دنوں اپنی پنجابی فلم مینگو جٹ کی پروموشنز میں مصروف ہیں لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کو شدید گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ فلم میں مراد جٹ یعنی مینگو جٹ کا کردار نبھانے والے فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ننکانہ صاحب میں شوٹنگ کے دوران حریم فاروق کی طبیعت اس قدر بگڑ گئی تھی کہ وہ بیہوش ہوگئی تھیں۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ گرمی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ انہوں نے لوکیشن دیکھتے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ وہاں نہیں رکیں گے اور روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ ڈرائیو کرکے شوٹنگ پر آئیں گے، تاہم حریم فاروق نے اسی مقام پر رکنے کا فیصلہ کیا۔ اداکار نے بتایا کہ تیسرے روز حریم کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں چونکہ حریم فلم کی ہیروئن ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی تھیں، اس لیے ان کی غیر موجودگی میں شوٹنگ جاری رکھنا ممکن نہیں تھا اور پوری ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ حریم کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گاڑی والا ایک سین بعد میں شوٹ کرنا پڑا جبکہ بعد ازاں اداکارہ کو بھی اسی جگہ ٹھہرایا گیا جہاں فیصل خود قیام پذیر تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button