پاکستان
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نفاد کا معاملہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی نے منظوری دیدی

اسلام آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے حوالے سے سینیٹ اور قومی اسمبلی نے منظوری دے دی ہے یہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی، ایوان نے ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی۔ اس موقع پر اپوزیشن نے کے پی ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرے لگائے۔ قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے 4گھنٹے سے زائد بحث کی بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔



