پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لینے والے سیاستدانوں کو منہ بند رکھنا چاہیے: محسن نقوی

لاہور(کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لے کر سیاست کرنے والے اور ہوائی ٹکٹ لینے والے سیاستدانوں کو منہ بند رکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ وہی سیاستدان ہیں جوماضی میں کئی دہائیوں تک اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ حال تھا کہ اپنی سیاسی جماعت کے ہوائی ٹکٹ بھی اسٹیبلشمنٹ سے بنواتے تھے، ایسے سیاستدانوں کو آج دوسروں پر انگلیاں اٹھانا زیب نہیں دیتا، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، غیر شائستہ زبان اور الزام تراشی کے بجائے دلائل اور حقائق کی بنیاد پربات ہونی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق فاٹا کے عوام کے حقوق اور وسائل کا معاملہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے، خیبرپختونخوا اس وقت سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما آگ بھڑکانے اور انتشار پھیلانے کے بجائے امن وامان کی بحالی اوردہشتگردی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں، خیبرپختونخوا کو سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ امن،استحکام اورمشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کو آج سابق فاٹا کے اضلاع کے وسائل کے معاملے پربہت تشویش ہورہی ہے ، انہوں نے سوال کیا کہ جب کئی سال تک سابق فاٹا کے اضلاع کو ان کا جائز حصہ نہیں مل رہا تھا تو اس وقت یہ لوگ خاموش کیوں تھے؟ اس وقت انہیں سابق فاٹا کے عوام کے حقوق کیلئے کوئی بیان دینا کیوں یاد نہیں آیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button