گورنر راج آئینی مگر جمہوری نہیں : مراد علی شاہ

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئینی ہے مگر جمہوری نہیں’ کوئی نہیں چاہتا کہ صوبے کی منتخب حکومت کو ہٹایا جائے لیکن یہ لگانا وقت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئینی ہے مگر جمہوری نہیں ہے، کوئی نہیں چاہتا کہ صوبے کی منتخب حکومت کو ہٹایا جائے، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے، جب ملک میں دہشتگردی ہو اور صوبے کارروائی سے منع کریں تو کیا کہہ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں۔ میر رضا کیس سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ میر رضا کیس کے لیے کابینہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا، اب کابینہ ہی کمیشن کی رپورٹ کا بند لفافہ کھول کر فیصلہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف کرنے کا یہ منصوبہ ہے، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر مجموعی طور پر 5 جدید سیل تعمیر کیے جا رہے ہیں جن کی تعمیر دسمبر تک مکمل کی جائے گی، لینڈ فل سائٹ پر کراچی کے کچرے کو سائنسی اور منظم انداز میں تلف کیا جائے گا، جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے ماحولیاتی مسائل اور تعفن کے خاتمے میں مدد ملے گی جب کہ شہر کے دیگر اضلاع میں بھی عالمی معیار کے ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔



