پاکستان

مشرقی وسطی تنازع کیسے حل ہوگا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا

راولپنڈ ی (کھوج نیوز) مشرقی وسطی تنازع کیسے حل ہو گا ؟ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے، یہ معاہدہ تین مالک کی سوچ کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے، حرمین شریفین کے تحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے، پاکستان کا پیغام سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنےآچکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطی کے فوجی تنازع کو مزید پھیلاناکسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات کے ذریعیکسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیرہے، مذاکراتی حل میں ناکامی اور فوجی تصادم پر مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئیگا، مکہ الائنس کی قیادت اورلائحہ عمل واضح ہیکہ اس کاکوئی جارحانہ ارادہ نہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں، یہ اتحادکسی خاص ملک کیخلاف نہیں، اس اتحاد کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے، مسلمانوں کو آپس میں لڑنیکے بجائے متحد ہونیکی ضرورت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقدس مقامات پر حملوں پر عوام، سیاسی اور عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ ہے، تنازعات کے اتار چڑھاکسی بھی سطح پربڑھانے سیکسی ملک کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button