پاکستان

خیبرپختونخوا اور وفاق میں جنگ کا خاتمہ، ایکدوسرے کیساتھ ملکر چلنے کا عزم

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ اب خیبرپختونخوا اور وفاق میں جنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے اس لیے اب ایکدوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کیساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے، وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کررہا ہے، لوڈشیڈنگ،گیس بندکررہاہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہوگا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کیساتھ چلیں گے، سب صوبوں کیساتھ ایک پیج پرہوں گے، اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے، جوگندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسے غائب کی گئی،حقائق سامنے لائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چارچار محکمے بل بناتے تھے، جوترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پرکام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک قوانین بننیجارہیہیں، چالان کی شکایت ختم ہوجائیگی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتربنائیں گے۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے پورے صوبے کو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کرلیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا، کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button