پاکستان

گورنر راج نفاد کا فیصلہ پہلے ہو چکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوا تھا: اسد قیصر

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا جبکہ مذاکرات صرف اور صرف دکھاوا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورکمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور بھی کورکمیٹی میٹنگ میں موجود تھے۔ اسد قیصر نے دعوی کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button