پاکستان

امریکا ایران جنگ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے

ہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں ثالثی کردار ادا کرنے کے لئے ایک بار پھر پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نے بتایا ہے کہ کہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔ اہم دورے میں فیلڈ مارشل ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ اس دورے میں دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button