پاکستان

عمران خان کا فیصلہ حتمی، سہیل آفریدی ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ان کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا’ سہیل آفریدی ہی ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپس کے بیانات کے حوالے سے ممبران صوبائی اسمبلی کے گروپ کو پیغام بھیجا ہے، آئندہ کوئی پارٹی کا رہنما یا فرد اختلافی بات باہر نہیں کریگا، پارٹی میں مکمل اتفاق ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا،سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلی تھے اور وہی وزیر اعلی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کے پی سے سارے ایم پی اے پارٹی کے وفادار اور ان پر ہمیں فخر ہے، کے پی سے ایم پی ایز کے حوالے سے ایسا کوئی تصور نہیں کہ پارٹی کیخلاف جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button