بلوچستان میں نئے صوبوں کیساتھ اور کیا بنانا چاہیے؟ سرفراز بگٹی نے بتا دیا

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان میں نئے صوبوں کے ساتھ اور کیا بنانا چاہیے؟ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایسا بیان داغ دیا ہے کہ سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی ہے، کوہ سلیمان ڈویژن کی منظور شدہ پوسٹوں پر افسران و عملہ بہت جلد تعینات کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رکھنی میں ترقی کوکرپٹ مافیا اورکمیشن کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے سخت ہدایات دی ہیں، رکھنی میں ترقیاتی عمل کا آغاز ہو چکا،اب اسے مثالی ڈویژن بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔
وزیراعلی کا کہنا تھاکہ گوادر میں فتن الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تحسین ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف بہادرافواج،ایف سی اورپولیس کی قربانیاں وکارکردگی قابل فخرہیں، اگست کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے رجحان میں کمی آنامثبت پیشرفت ہے۔ سرفرازبگٹی کا کہنا تھاکہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہوں تو سول حکومت اور محکموں تک عوام کو رسائی میں آسانی ہوگی، چھوٹیانتظامی یونٹس پر بحث آج شروع ہوئی ہے، میں نے یہ عمل 2سال پہلے شروع کیاتھا، بلوچستان کے مخصوص حالات میں انتظامی ڈھانچے کوعوام کی ضروریات کے مطابق بناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی دہلیزپراداروں کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے چھوٹے انتظامی یونٹس ناگزیرہیں، بلوچستان میں نئے صوبوں کیساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانے کی بھی ضرورت ہے۔



