پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

گوادر (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گبد بارڈرکراسنگ اورگوادر شہر میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر شہر اور گردونواح میں کلیئرنس آپریشن میں خاتون دہشتگرد سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور گوادرمیں آپریشنز مکمل کرکے امن وامان اور ریاستی عملداری بحال کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خاتون کو حملے میں زبردستی استعمال کرنا بلوچ خواتین کی حرمت کے منافی ہے، دہشتگرد بلوچ خواتین کوپروپیگنڈے اور عوامی جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کررہے ہیں، بلوچستان کے عوام اپنے نام پر خون بہانے والے عناصر کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطاق دہشتگردوں کے حملے میں ایک شہری شہید ہوا اور چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسزکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہیگی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button