دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے بھرپور ضرب لگائیں گے: عاصم منیر

راولپنڈی (کھوج نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈ کواٹرز پشاور دورہ کے موقع پر کہا کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے بھرپور ضرب لگائیں گے معصوم لوگوں کی جان لینے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردجہاں بھی ہوں گے بھرپور ضرب لگائیں گے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے، عوام کی حمایت سے پاکستان دہشتگردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔ چیئرمین ڈیفنس فورسزکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، شہدا اور سکیورٹی فورسز کے غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں کے پی کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ کے پی میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے، دہشتگردی کے خطرات سے مؤثرطور پر نمٹنے کے لئے مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔



