پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر سے پریشان مریضوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر سے پریشان مریضوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان کونسا ہے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یونیورسٹی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں کینسر اسپتال بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے ایک بار پھر خواتین کے تحفظ کو اپنی ریڈلائن قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کیخلاف تشدد کرنے والوں کو نہیں بخشتی، سسٹم بنادیا ہے تاکہ خواتین کو ہراسانی کیخلاف رپورٹ کرنے میں آسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلا تفریق صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے اور میرٹ کو پروموٹ کیا، گزشتہ سال 10 کروڑ لوگوں نے سرکاری اسپتالوں سے مفت علاج کروایا، ڈاکٹرز کو جتنی تنخواہ دی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر صحت گواہی دیں گے کہ آج تک کسی کو ڈاکٹر لگانے کی سفارش نہیں کی، ان کا کام ہے کہ سفارش کے بغیر جاب ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button