پاکستان

190ملین پائونڈ کیس، عمران خان کو بشریٰ بی بی کو بڑا دھچکا

اسلام آباد(کھوج نیوز) 190 ملین پائونڈ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستانی تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں کی لائیواسٹریمنگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ہے، ابھی رولز فریم ہونا باقی ہیں۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کی رولز بننے تک اپیلیں ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا آپ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، اس عدالت میں کیا ہونا چاہیے کیا نہیں یہ میرا کام ہے، سماعت اوپن کورٹ میں ہورہی ہے ، آپ دلائل شروع کرنے سے کیوں ہچکچارہے ہیں ؟

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کیس میں شہزاد اکبر، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری سمیت6 ملزمان غیرحاضر رہے، عدالت نے صرف دو ملزمان کی حد تک کیس آگے بڑھایا، پیسا قومی خزانے کے بجائے 4 سال سپریم کورٹ کے پاس پڑا رہا، پیسہ سپریم کورٹ کی انویسمٹنٹ سے دوگنا ہوگیا، نقصان کہاں ہوا ہے ؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان اس مقدمے کے ذریعے ہوا، مہنگی ترین پراسیکیوشن کی گئی، نیب کا مقدمہ یہ ہوتا ہے کہ پیسہ باہر چلا گیا یہاں تو پیسہ ملک میں آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button