ٹیکنالوجی

گوگل نے میٹ صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے میٹ صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے اب کسی پیڈ سبسکرپشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم گوگل میٹ کے ویب ورژن پر 1080 پی (فل ایچ ڈی) ویڈیو اسٹریمنگ کی سہولت تمام صارفین کے لیے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے اب کسی پیڈ سبسکرپشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ گوگل نے 23 نومبر کو جاری کردہ اپ ڈیٹ میں بتایا کہ اب مفت صارفین بھی گوگل میٹ پر فل ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیو کالز کرسکیں گے۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف گوگل ورک اسپیس کے پیڈ صارفین اور دو ٹی بی پلان والے گوگل ون صارفین کو دستیاب تھی۔

اس فیچر کے استعمال کے لیے صرف ایسا ہارڈویئر درکار ہوگا جو1080 پی ویڈیو کو سپورٹ کرتا ہو۔ یہ سہولت ڈیفالٹ طور پر فعال ہوگی اور صارفین کو اسے الگ سے آن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، وہ گوگل میٹ کی ویڈیو سیٹنگز میں جاکر اسے بند بھی کرسکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق اگر کسی شریکِ گفتگو کی ویڈیو اسکرین چھوٹی ہوجائے تو ویڈیو کی ریزولوشن خودکار طور پر کم ہوسکتی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 گوگل کے مطابق یہ اپ ڈیٹ بظاہر صرف گوگل میٹ کے ویب ورژن کے لیے جاری کی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس پر فی الحال اس کا اطلاق نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button