انٹرنیشنل

جوبائیڈن کےدوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننےکی راہ ہموار

 جوبائیڈن کے حاصل ووٹوں کی تعداد 1968 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی

جارجیا(ویب ڈیسک) ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننےکی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ جوبائیڈن کے حاصل ووٹوں کی تعداد 1968 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ 

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت 1181 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی درکار 1215ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button