انٹرنیشنل

پاکستانیوں کےلئےبھارت میں نوکریاں،دلی کےوزیراعلیٰ کا مودی سرکارپرانوکھا الزام

دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا ہےکہ سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پاکستانیوں کو ہمارے حقوق، مکانات اور نوکریاں دینا چاہتی ہے

نیو دہلی(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے لئے بھارت میں نوکریاں،دلی کے وزیراعلیٰ نے مودی سرکار پر انوکھا الزام لگا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا ہےکہ سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پاکستانیوں کو ہمارے حقوق، مکانات اور نوکریاں دینا چاہتی ہے۔ اروند کیجریوال نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا پیسہ پاکستانیوں کو یہاں بسانے پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت دروازے کھولے گا تو پڑوسی ملکوں سے بڑے پیمانے پر لوگ یہاں آئیں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ یہ نیا قانون واپس نہ لیا تو عوام آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button