انٹرنیشنل

یو اے ای نے مشن چاند پر اترنے کا اعلان کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یو اے ای کا راشد نامی روورجاپانی کمپنی آئی اسپیس کے آر ہاکیوٹو لینڈر کے ساتھ 25 اپریل کی شب چاند کی سطح پر اترے گا

ابوظہبی (آن لائن) یو اے ای نے مشن چاند پر اترنے کا اعلان کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ متحدہ عرب امارات وہ پہلا مسلم ملک بن گیا جس کا مشن چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات چاند کی سطح تک پہنچنے والا پہلا مسلم ملک بننے کے قریب ہے۔ یو اے ای کا راشد نامی روورجاپانی کمپنی آئی اسپیس کے آر ہاکیوٹو لینڈر کے ساتھ 25 اپریل کی شب چاند کی سطح پر اترے گا۔یہ پہلی بار ہے جب ایک نجی کمپنی کا لینڈر چاند کی سطح پر اترے گا۔ واضع رہے کہ یو اے ای کے اس مشن کو ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کے لینڈر کے ساتھ دسمبر 2022 میں امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button