کراچی میں موسلادھار بارش، 4افراد جاں بحق متعدد زخمی

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث ٹریفک حادثوں میں 4افراد جاں بحق ،متعدد زخمی جبکہ گلیوں میں پانی بھی جمع ہوگیا۔
تفصیلا تکے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد ، اولڈ سٹی ایریا ، صدر ، ملیر ، گلشن معمار اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور کے اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پرانا گولیمار میں گھرکی دیوار رکشے پر گرنے سے ایک رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ میں گھرکی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نیوکراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں اور سرجانی سیکٹر سیون ایکے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔



