بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے پورا پنجاب اندھیروں میں ڈوب گیا

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سمیت پورا پنجاب اندھیروں میں ڈوب گیا ہے، اب کتنے گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہیں؟ تمام تر تفصیلا ت سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 1200میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور ملک میں مجموعی بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر بجلی کی پیداوار کے باعث شارٹ فال نسبتا ًکم رہتا ہے اور سولر سے روزانہ تقریبا 7 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے جب کہ آر ایل این جی کا جہاز پورٹ پر نہ پہنچنے کے باعث گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔



