جسمانی وزن میں کمی کیسے لائی جاسکتی ہے؟ وزنی افراد کیلئے بڑی خوشخبری

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی وزن میں کمی کیسے لائی جاسکتی ہے؟ اس حوالے سے امریکا میں ہونے والی تحقیق میں آسان طریقہ بتا کر وزنی افراد کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیاہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی اوریگن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ ایک ہی غذا اور یکساں کیلوریز کا استعمال یقینی بناتے ہیں تو اس سے جسمانی وزن میں زیادہ کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس تحقیق میں زیادہ جسمانی وزن کے مالک 112 افراد کی غذائی عادات کے تفصیلی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو ایک جسمانی وزن میں کمی لانے والے پروگرام کا حصہ بنے تھے۔ ان افراد سے کہا گیا تھا کہ وہ روزانہ اپنی خوراک کی تفصیلات ایک موبائل ایپ کے ذریعے ٹریک کریں اور روزانہ جسمانی وزن کو چیک کریں۔
محققین نے اس پروگرام کے اولین 12 ہفتوں کے ڈیٹا پر توجہ مرکوز کی کیونکہ اس عرصے میں تمام افراد کا عزم مضبوط ہوتا ہے اور وہ غذائی مقدار کو درست طریقے سے ٹریک کرتے ہیں۔ اس کے بعد محققین نے تجزیہ کیا کہ ہر فرد روزانہ کی بنیاد پر کونسی غذاں کا استعمال کرتا ہے اور کتنی کیلوریز کو جزوبدن بناتا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک جیسی غذا کے استعمال سے جسمانی وزن میں اوسطا 5.9 فیصد کمی آتی ہے جبکہ روزانہ مختلف غذاں کے استعمال سے جسمانی وزن میں 4.3 فیصد کمی آتی ہے۔ اسی طرح یکساں کیلوریز کے استعمال سے جسمانی وزن میں مزید کمی آتی ہے۔ محققین کے مطابق غذائی انتخاب کو سادہ بنانے جیسے ایک جیسی غذاں اور یکساں کیلوریز کے استعمال سے لوگوں کو جسمانی وزن میں کمی میں مستحکم انداز سے کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔



