انٹرنیشنل

امریکہ اور یورپ نے شام میں ہمارے اڈوں پر کوئی حملہ کیا تو تیسری عالمی جنگ کو کوئی نہیں روک سکتا ،روس کی دھمکی

امریکہ اور برطانیہ شام میں ہمارے اڈوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،حملوں کے لیے داعش کے جنگجوں کی مد د لی جائے گی،روسی انٹیلیجنس کا دعوی

روس(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی انٹیلی جنس نے امریکا اور برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں روسی فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ روسی انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی ایجنٹوں نے روسی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کے واسطے اشتعال انگیزی کی تا کہ ماسکو کو شام سے انخلا پر مجبور کیا جا سکے۔

روس کی خارجہ انٹیلیجنس کے پریس آفس کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "برطانوی انٹیلی جنس شام میں روسی فوجی ٹھکانوں پر سلسلہ وار دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ حملوں کے ارتکاب کے لیے (روس میں کالعدم) دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوں کی مدد لی جائے گی جن کو نئے حکام نے کچھ عرصہ قبل جیلوں سے رہا کیا ہے”۔

روسی کی خارجہ انٹیلی جنس کے ادارے کے مطابق "لندن اور واشنگٹن توقع کر رہے ہیں کہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیاں روس کو شام سے انخلا پر مجبور کر دیں گی، ساتھ ہی شام میں نئے حکام پر الزام عائد کیا جائے گا کہ وہ شدت پسندوں پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں رکھتے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button