ثبوت کے بغیر سب کچھ بے بنیاد،بھارت کی خفیہ سازش بے نقاب
بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سری لنکا میں مبینہ تخریبی نیٹ ورک کی موجودگی کے دعوے ناکام ہو گئے

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سری لنکا میں مبینہ تخریبی نیٹ ورک کی موجودگی کے دعوے ناکام ہو گئے۔ کولمبو آپریشن کے نام سے کیے گئے اس خفیہ مشن کو سری لنکن حکام نے شواہد کی عدم دستیابی کے باعث مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ادارے اس مشن کے ذریعے جنوبی ایشیا میں اپنی بالا دستی اور سفارتی اثر و رسوخ بڑھانا چاہتے تھے، تاہم نہ تو کوئی معتبر ثبوت سامنے آ سکا اور نہ ہی سری لنکن حکومت کو کوئی باضابطہ اعتماد میں لیا گیا۔
سری لنکن وزارتِ دفاع نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ "اب تک ہمیں ایسی کوئی چیز نہیں ملی جو بھارتی دعوں کی تصدیق کرے۔ ہم کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں استعمال ہونے والے ہتھکنڈوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ ناکامی اس کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے ایک دھچکا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ خطے میں چین اور دیگر طاقتوں کے مقابلے میں اپنا اثر قائم رکھنے کی کوشش کررہاہے۔