انٹرنیشنل

یو اے ای نان آئل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی(نان آئل ) تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت میں یکدم 26فیصد اضافہ ہوا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ غیر تیل تجارت کا حجم 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گیا اور اماراتی نان آئل برآمدات 813 ارب درہم ہو گئیں۔ اماراتی برآمدات میں 45 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ 2031 کے اہداف 5 سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کر لیے گئے، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ، عالمی شراکت داریاں دگنی ہو گئیں۔ شیخ محمد بن راشد نے اماراتی معیشت میں مزید بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے نجی شعبے کے ساتھ شراکت مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button