چین نے امریکا کو ایک اور محاذ پر شکست دیدی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکا کو ایک اور محاذ پر شکست دے دی ہے ، چین نے اب امریکا کو کون سے محاذ پر شکست دی اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین 2030ء تک انسانوں کو چاند پر پہنچانا چاہتا ہے اور اب اس حوالے سے نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ چین کی جانب سے نئے راکٹ کے محفوظ ہونے کی جانچ پر مبنی اہم ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ چینی ماہرین نے مینگ زو کریو کیرئیر کا اسکیپ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کریو کیرئیر یا اسپیس کرافٹ اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ چاند پر جانے والے خلا باز اس صورت میں بحفاظت زمین پر واپس لوٹ سکیں، اگر مشن لانچ میں کچھ گڑبڑ ہو جائے۔ چینی اسپیس پروگرام کے تحت جون 2024 میں گرانڈ لیول سیفٹی ٹیسٹ کو مکمل کیا گیا تھا مگر نئے ٹیسٹ کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ خلا باز راکٹ کے لانچ ہونے پر واپس آنے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔ اس ٹیسٹ میں لانگ مارچ 10 کیرئیر راکٹ کی اولین پرواز اور کنٹرول واپسی کو بھی شامل کیا گیا تھا۔



