انٹرنیشنل

یکم رمضان المبارک 19فروری کو ہوگا، اعلان کر دیا گیا

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) یکم رمضان المبارک 19فروری کوہوگا ، اس حوالے سے عمان حکومت نے اعلان کر دیا ہے ، ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر نے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بدھ 18 فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا جب کہ جمعرات 19 فروری 2026ء یکم رمضان 1447 ہجری ہوگا۔ عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاندکا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے اور یہ طے ہے کہ سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں تو اس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں، اس لیے کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ بدھ 18 فروری 2026 شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button