انٹرنیشنل
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جنگی مشقوں کا آغاز، مخالفین حیران

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد امریکا سمیت دیگر مخالفین ممالک حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کی نگرانی اور فیلڈ مانیٹرنگ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کررہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق جنگی مشقوں کے بنیادی مقاصد میں پاسداران انقلاب بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا، آبنائے ہرمز کے علاقے میں ممکنہ سکیورٹی اور فوجی خطرات کی صورت میں جوابی فوجی کارروائی سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لینا اور خلیج و بحیرہ عمان میں ایران کی جغرافیائی و اسٹریٹجک اہمیت کا مؤثراستعمال شامل ہے۔



