انٹرنیشنل

بھارتی چیف جسٹس کا نوجوانوں سے متعلق متنازع ریمارکس، کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے نئی تحریک شروع

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت کا نوجوانوں سے متعلق متنازع ریمارکس پر ملک بھر میں کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے نئی تحریک شروع ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نوجوانوں سے متعلق متنازع ریمارکس کے بعد شروع کی گئی تحریک ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے اور ایک نوجوان نے کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابھیجیت دیپکے کی شروع کی گئی اس مہم کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی ملی اور صرف چند دنوں میں ہی پارٹی کے انسٹاگرام فالوورز11 ملین سے تجاوز کر گئے اور اس طرح کاکروچ جنتا پارٹی نے بھارتی جنتا پارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس کے انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ میں جاری ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بے روزگار نوجوان کاکروچ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف سرگرم کارکن بن جاتے ہیں، بعد میں انہوں نے وضاحت دی کہ میرا یہ بیان تمام نوجوانوں کے لیے نہیں تھا۔ بھارتی چیف جسٹس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا جہاں بے روزگاری، مہنگائی اور سیاسی تقسیم سے پریشان بھارتی نوجوانوں نے اسے اپنی توہین قرار دیا اور ایسے میں 30 سالہ نوجوان ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ انداز میں کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی جسے سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت مل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button