کھیل

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست، شان مسعود کا بیان، بورڈ میں تھرتھرلی

بنگلا دیش (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بڑا بیان داغ دیا جس کے بعد بورڈ میں تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد سلہٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ میری نیت صاف ہے اور کپتانی کی ذمہ داری ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے لی تھی، کچھ چیزیں ہیں جنہیں بہتر کرنے کیلئے کرکٹ بورڈ سے بیٹھ کر بات کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کے حوالے سے فیصلہ ہمیشہ کرکٹ بورڈ کا ہوتا ہے، ان کی سوچ ہمیشہ کرکٹ کی بہتری کیلئے رہی ہے، بہتری لانے کیلئے ضروری نہیں کہ کرسی پر بیٹھ کر ہی سوچا جائے یا فیصلے کیے جائیں۔

شان مسعود کے مطابق تبدیلی سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے سوچنا ہوگا، شکست کا ذمہ دار بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ کو قرار نہیں دوں گا ، جب جیت ہوتی ہے تو 10رنز ہوں یا 100رنز سب کی اہمیت ہوتی ہے، شکست پر وہ بھی دلبرداشتہ ہیں لیکن نا تو جذبات میں آکر سوچنا ہوگا اور نا ہی جذباتی فیصلے کرنے ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ جو کمی یا خامی ہے اس کو کس طرح پورا کیا جائے، 40 سال کا کرکٹر ہو یا 18 سال کا کمی یا خامی کو دور کرنا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button