پاکستان

محسن نقوی 24گھنٹوں میں دوسری بار تہران پہنچ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔محسن نقوی ایران سے سیدھا بلوچستان پہنچے تھے جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button