پاکستان

سی پیک فیز ٹو شروع، وزیراعظم چین کب جائیں گے؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا ہے اس حوالے سے وزیراعظم میاں شہباز شریف بہت جلد چین کا دورہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سینیٹ اجلاس میں نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان میں سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے جبکہ چین پاکستان کی خودمختاری کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 23 سے 26 مئی تک وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے، اس دوران تعلقات کے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75سالہ تقریبات ہوں گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button