پاکستان

جنرل عاصم منیر کےگلےمیں گھنٹی ؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

اسٹیبلشمنٹ اب ایک بار پھر سیاست اور ملک کے انتظامی معاملات میں معاونت کرنے پر مجبور ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے

لاہور(کھوج نیوز)جنرل عاصم منیر کےگلےمیں گھنٹی ؟بڑا دعویٰ کردیا گیا ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب ایک بار پھر سیاست اور ملک کے انتظامی معاملات میں معاونت کرنے پر مجبور ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ’’ سیاست نہیں ریاست بچاؤ ‘‘ یا 2016 سے نواز شریف کو قومی سلامتی کیلئےخطرہ بتایا گیا،یہ اسٹیبلشمنٹ ہی کے تو کارنامے ہیں۔ قومی سلامتی کے نام پر نواز شریف سے حکومت چھینی گئی۔ عمران خان کو مسندِ اقتدار پر بٹھانے کی وجہ بھی اِسی قومی سلامتی کی ترویج و زیبائش تھی ۔ وہم و گمان میں نہ ہوگا کہ عمران خان کا اقتدار قومی سلامتی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا ۔

آج مملکت جس آگ میں ، پچھلے 18 مہینوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ۔ اسکی کُلی ذمہ داری عمران خان پر نہ شہباز شریف پر اورنہ ہی عمران کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت پر ڈالی جا سکتی ہے ۔ سارے ادوار میں مجرم جنرل باجوہ اور ان کےچند حواری جو مملکت کو گمبھیر سیاسی عدم استحکام کی دلدل میں دھکیل گئے ۔ آج اگر عسکری قیادت شدومد سے ملکی نظم و نسق اور انتظام ایک بار پھراپنے ہاتھ میں لے چُکی ہے،تو اسکی وجہ موجودہ آرمی چیف کا ذاتی مفاد یا اپنی طاقت کے جوہر دِکھانا نہیں تھا ۔ جنرل عاصم منیر کے گلے میں یہ گھنٹی عمران نے شب و روز کی محنتِ شاقہ سے باندھی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button