پاکستان

میں نہیں یا فوج نہیں،عمران خان کومعافی ملےگی؟

پچھلے 18 ماہ عمران خان سے نبٹنے کے جتنے طریقے بروئےکار لائے گئے عمران خان کو اُسکا فائدہ پہنچا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)میں نہیں یا فوج نہیں،عمران خان کومعافی ملےگی؟ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کیلئے چوائس چھوڑی کیا ہے؟ جب عمران خان کا بیانیہ ہی کہ’’میں نہیں یا فوج نہیں‘‘تو کیسے توقع رکھیں کہ سانحہ 9 مئی کے بعد جنرل عاصم منیر اپنے آ پ کو اور فوج کو بچانے کیلئے ہر حد نہیں ٹاپیں گے ۔ لمحہ فکریہ اتنا کہ اس دھینگا مشتی میں مملکت ہلکان ہونے کو ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کیلئے بھی لاینحل مشکلات، راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رائے عامہ ، جسکو نظر انداز کرنا عاقبت نااندیشی ہو گی ۔

ماضی میں اسکا خمیازہ بھگت چُکے ہیں ۔ پچھلے 18 ماہ عمران خان سے نبٹنے کے جتنے طریقے بروئےکار لائے گئے عمران خان کو اُسکا فائدہ پہنچا ۔ خاطر جمع رکھیں ، کورٹ مارشل کے مطلوبہ نتائج نہیں ملنے ۔ ملٹری ٹرائل نے حالات کو مزید سنجیدہ رنجیدہ کرنا ہے، فوج بدنام ہوگی ۔ جبکہ ملٹری ٹرائل کیخلاف وکلا ، میڈیا ، سول سوسائٹی اور عوامی ردِ عمل سخت رہنا ہے۔ عمران خان کا وکلاکے اند راثرو رسوخ خاطر خواہ ، ایک دفعہ وکلا سڑکوں پر نکلے تو بجلی بلوں پر پہلے سے موجود ہنگامے ایک بڑی حمایت کی صورت میں ملکی سیاست کو تڑکہ لگائیں گے ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button