پاکستان

خیبرپختونخوا میں وزراء کا اختیارات کےناجائز استعمال پر بانی پی ٹی آئی حرکت میں آگئے،علی امین گنڈاپور کی جیل میں طلبی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے

پشاور(کھوج نیوز)خیبرپختونخوا میں وزراء کا اختیارات کےناجائز استعمال پر بانی پی ٹی آئی حرکت میں آگئے،علی امین گنڈاپور کی جیل میں طلبی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے کابینہ ارکان کےاختیارات کے ناجائزاستعمال  اورشکایات  کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوپیش کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے عمران خان کو پیش کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین نے عمران خان کو مشال یوسفزئی اور خالدمروت  سے متعلق  شکایات سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے مشال یوسفزئی کے حالیہ تنازعات  اور اختیارات کےناجائز استعمال کا بھی بتایا، وزیراعلیٰ نے مشیرآئی ٹی خالد مروت سے  متعلق  شکایات اور محکموں میں بے جامداخلت سےبھی آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button