پاکستان

شہبازشریف،نوازشریف کےوزیراعظم بننےکی راہ میں بڑی رکاوٹ؟عرفان صدیقی نےحقیقت کھول کر بیان کردی

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہےکہ تاثردیا گیا نوازشریف کا راستہ نادیدہ قوتوں یا شہبازشریف نےروک لیا لیکن یہ بات بے بنیاد اورغلط ہے

لاہور(کھوج نیوز)شہبازشریف،نوازشریف کےوزیراعظم بننےکی راہ میں بڑی رکاوٹ؟عرفان صدیقی نےحقیقت کھول کر بیان کردی ،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہےکہ تاثردیا گیا نوازشریف کا راستہ نادیدہ قوتوں یا شہبازشریف نےروک لیا لیکن یہ بات بے بنیاد اورغلط ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف کے ساتھ ملاقاتوں میں تاثرملا کہ شاید وہ چوتھی باروزیراعظم بننے پر آمادہ ہیں، ایسا تاثر دیا گیا کہ نوازشریف وزیراعظم بننے کےلیےبہت بےتاب اور بےچین تھے، تاثردیا گیا کہ نوازشریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہبازشریف نے روک لیا لیکن یہ بات بے بنیاد اورغلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں موجود تھا جس میں نوازشریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو دے رہا ہوں، نواز شریف ایک فیصد بھی وزیراعظم بننے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتے تو کس طاقت نے ان کو روکنا تھا؟ کوئی طاقت نہیں تھی، رانا ثنااللہ نے یہی تاثرلیا ہوگا کہ دو تہائی اکثریت ہوگی تو نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، میں اس تاثر کی نفی نہیں کررہا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم کی کرسی پر نہیں تو کیا یہ (ن) لیگ یا نوازشریف کی حکومت نہیں؟ یہ (ن) لیگ کی حکومت ہے اور نوازشریف کی حکومت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، سازش اس وقت ہوتی اگر نواز شریف اقتدار کے لیے بے چین اور تڑپ رہے ہوتے، پارٹی میں ان کے مقام اور مرتبے میں کوئی فرق نہیں آیا، لوگوں نے پاکستان کو نواز دیا تو فیصلے کس نے کیے اسی نواز نے کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button